جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںایرانی وزیر کی بغیر سکارف گرل فرینڈ کو گلے لگانے کی تصاویر...

ایرانی وزیر کی بغیر سکارف گرل فرینڈ کو گلے لگانے کی تصاویر لیک .

تہران ( ہمگام نیوز ) ایران کے سڑکوں اور شہری ترقی کے وزیر رستم قاسمی کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ایران کی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر حزب اختلاف کے ہزاروں کارکنوں نے ہیش ٹیگ “رستم قاسمی منسٹر راہ” پر بحث شروع کر دی۔

 

ایرانی وزیر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تنقید کی وجہ یہ ہے کہ رستم قاسمی کی تصاویر لیک ہوگئی ہیں جن میں وہ اپنی بغیر سکارف ملائشین گرل فرینڈ کو گلے لگا رہے ہیں۔

 

یہ تصویریں برسوں پہلے کی ہیں تاہم ان کو اب سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا ہے۔ یہ سب اس وقت ہوا جب ملک میں حجاب نہ کرنے پر گرفتار کی گئی خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد سے زبردست مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ 16 ستمبر سے شروع ہونے والے مظاہروں میں فورسز سے جھڑپوں میں درجنوں افراد مارے گئے ہیں۔

 

ان کیلئے حلال اور ایرانیوں کے لیے حرام

سینکڑوں ایرانیوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان تصاویر نے حکام کے اہلکاروں کی صریح بدنیتی کو واضح کر دیا ہے۔

 

دیگر افراد نے بھی ان تصاویر کو اس بات کا بہترین ثبوت قرار دیا کہ ملک میں برسراقتدار حکومت کے لوگ عوام کیلئے وہ چیز حرام سمجھتے جو وہ خود اپنے لئے حلال کرتے ہیں۔ خاص طور پر رستم قاسمی پردہ کے معاملے میں سخت گیر لوگوں میں سے ایک ہیں اور حجاب کی حمایت کرنے والوں میں سے ہیں۔

 

250 مظاہرین مارے گئے

واضح رہے حجاب کے معاملہ پر ہی شروع ہونے مظاہروں میں یونیورسٹی اور سکول کی طالبات نے بھی حصہ لیا ہے۔ ان مظاہروں کی قیادت خواتین کر رہی تھیں۔ خواتین ملک میں کئی دہائیوں سے نافذ سخت قوانین کی روشنی میں اپنے حقوق کے احترام کی بات کر رہیں۔ اپنے لئے رائے کے اظہار کا حق مانگ رہیں اور اپنے لباس کو خود کنٹرول کرنے کے حق کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

 

واضح رہے یہ مظاہرے 1979 کے انقلاب کے بعد حکام اور حکمران مذہبی رہنماؤں کے لیے سب سے زیادہ بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

 

تاہم، سیکورٹی فورسز نے ان مظاہروں کو کچلنے کیلئے تشدد کے ہتھکنڈے استعمال کئے ہیں۔ انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے کم از کم 250 مظاہرین کی ہلاکت اور میں ہزاروں افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز