پنجشنبه, اکتوبر 24, 2024
Homeخبریںایرانی پاسدران انقلاب مشرق وسطی میں بدامنی کا زمہداراہے،؛وائٹ ہاوس

ایرانی پاسدران انقلاب مشرق وسطی میں بدامنی کا زمہداراہے،؛وائٹ ہاوس

واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک ) مشرق وسطی کے خطے میں ایرانی جارحیت کو لگام دینے کی خاطر امریکی حکومت کی جانب سے جوہری معائدہ کو معطل کرنے ان پر مزید پابندیاں لگانے کے سلسلے میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں کام کرنے والی کمپنیوں پرموثر پابندیاں عاید کرنے پر غور کے لیے بات چیت سے اتفاق کیا ہے۔ تاہم برطانوی وزیراعظم نے ساتھ ہی کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔وائٹ ہاوس سے جاری ہو نے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کے اندر سے اسرائیل کے زیر کنٹرول وادی گولان پر میزائل حملے، یمن میں حوثیوں کو اسلحہ کی سپلائی اور سعودی عرب پ بیلسٹک میزائل حملوں میں معاونت تہران کی جارحانہ پالیسی کا کھلا ثبوت ہیں۔وائٹ ہاؤس نے ایرانی سرگرمیوں کو ’آوارہ گردی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی خطے کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ دنیا کو ایران کو راہ راست پر لانے کے لیے اس پر سخت دباؤ ڈالنا ہو گا.امریکی حکومت نے خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب مشرق وسطیٰ میں بدامنی برآمد کرنے اور کشیدگی کو ہوا دینے کا ذمہدار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز