سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںایرانی پولیس کی فائرنگ، بلوچ نوجوان جاں بحق

ایرانی پولیس کی فائرنگ، بلوچ نوجوان جاں بحق

بم(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق کل بروز پیر ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بم میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 6 اپریل کے دن بم شہر میں پولیس نے فائرنگ کرکے 25 سالہ بلوچ شہری وحید شیھکی ولد شریف بلوچ کو قتل کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض ایرانی پولیس نے الزام لگایا تھا کہ وحید شیھکی ایک مجرم تھا جسے کاروائی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے وحید شیھکی کے دیگر تین ساتھیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے گولہ بارود اور دیگر اسلح برآمد ہوا ہے۔ ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز