جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںایرانی گجر نے ایک اور بلوچ نوجوان کو پھانسی دے دی

ایرانی گجر نے ایک اور بلوچ نوجوان کو پھانسی دے دی

زاھدان( ہمگام نیوز) ‘ہمگام نیوز’ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسفہان جیل میں قابض ایرانی حکومت نے ایک اور بے گناہ بلوچ نوجوان عبداللہ نوتانی ولد خدائے نظر جو کہ زاھدان سے تعلق رکھتے تھے کو صبح کے وقت پھانسی دی گئی، تاہم دوسری جانب بلوچوں کیلئے انسانی حقوق پرکام کرنے والے ” کمپین فعالین بلوچ ” کی ٹیم کے مطابق عبداللہ نوتانی بلوچ پر کسی بھی قسم کا کوئی جرم ثابت نہیں کیا جاسکا، کہ اسے کس جرم کی پاداش میں پھانسی دے دی گئی؟ دریں اثنا عبداللہ نوتانی بلوچ کو دوسرے قیدیوں کی بہ نسبت اسلیئے بھی خوش قسمت خیال کیا جارہا ہے کہ آخری بار اس کے خاندان والوں کے ساتھ ان کی ملاقات کروائی گئی، ایسے بے شمار بلوچ قیدیوں کو خاندان سے آخری ملاقات کروائے بغیرانتہائی بے رحمی سے سولی پر چڑایا گیا ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ چٹھی(6) بلوچ ہے جو کہ قابض ایرانی جیلوں میں انہیں بلوچ ہونے کی سزا پھانسی پر لٹکا کر جان سے مار دی گئی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز