دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںایران اور اس کے حواریوں کو اپنے تباہ کن رویہ ترک کر...

ایران اور اس کے حواریوں کو اپنے تباہ کن رویہ ترک کر دینا چاہئے : سعودی عرب

ریاض(ہمگام نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارتی کونسل ’’کابینہ‘‘ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایرانی حکومت کو تباہی اور افراتفری پھیلانے سے روکنے کے لئے ٹھوس موقف اپنائے۔کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں خطے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق متعدد رپورٹوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی صدارت سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے مملکت کے وزیر اطلاعات ترکی الشبانہ کے حوالے سے بتایا کہ ایران اور اس کے حواریوں کو اپنے تباہ کن رویہ ترک کر دینا چاہئے تاکہ خطے کو لاحق خطرات کے بادل چھٹ سکیں اور خطہ ناپسندیدہ عواقب کا سامنا کرنے سے محفوظ رہ سکے۔سعودی کابینہ نے اس رائے کا اظہار کیا کہ ایران سمیت خطے کی عوام کو سلامتی اور استحکام کے ساتھ زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ “سعودی عرب خطے میں امن قائم کرنے پر زور دیتا ہے اور کسی بھی ممکنہ جنگ کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ امن کا راستہ اپنایا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’مملکت خطے میں ایک مرتبہ پھر امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کرتی ہے کہ ہم جنگ روکنے کے لئے مقدور بھر کوششیں کریں گے۔ ہم قیام امن کے لئے اپنا دست تعاون بڑھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز