شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںایران میں بلوچ قوم کی قتل‌ عام اور بلوچ خواتین کی گرفتاری...

ایران میں بلوچ قوم کی قتل‌ عام اور بلوچ خواتین کی گرفتاری شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہیں ۔ نصراللہ بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق وی بی م پی کے سربراہ نصراللہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ

‏ایران میں بلوچ قوم کی قتل عام اور بلوچ خواتین کی گرفتاری اور انکی جبری گمشدگیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہیں اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایران میں بلوچ قوم پر ڈھائے گئے مظالم کا نوٹس لے۔

انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھا ہے ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے 28 ستمبر کو 6 نوجوان بلوچ لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے نگین محتشمی ، سارہ رئیسی، آرزو رئیسی، مہرناز عمرزہی، فاطمہ بلوچ اور عائشہ بلوچ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ وہ افراد ہیں جنہوں ایرانی پولیس کمانڈر ابراہیم کوچزئی کے ہاتھوں ماھو بلوچ کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا تھا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز