تہران (ہمگام نیوز) ایران میں جرنلسٹس سنڈیکیٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2022 میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج کے آغاز کے بعد سے ایرانی حکام نے 100 سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں جرنلسٹس سنڈیکیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اکبر منتجی نے لکھا ہے کہ گذشتہ سال کے دوران سو سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔
اس عمل کو تنظیم نے ایران میں صحافت کے حوالے سے سیاہ دور قرار دیا ہے۔















