یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںایران میں فوجی فیکٹری پر ڈرونز سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

ایران میں فوجی فیکٹری پر ڈرونز سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

تہران( ہمگام نیوز ) ہفتے کے روز وسطی ایران کے شہر اصفہان میں ایک فوجی فیکٹری پر 3 ڈرونز سے حملہ کردیا گیا۔ ایرانی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ یہ ایک “ناکام حملہ” تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاع نے ایک ڈرون کو نشانہ بنایا اور دیگر دو ڈرونز گر کر پھٹ گئے۔

فضائی دفا ع نے کہا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری کی چھت کو تھوڑا نقصان پہنچا۔ فوجی فیکٹری میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپس میں دھماکے کا لمحہ دکھایا گیا۔ ایک ویڈیو کلپ میں ایک اصفہانی شہری کا کہنا ہے کہ دھماکہ ڈرون کے عمارت سے ٹکرانے سے ہوا۔ دوسری طرف اسرائیلی میڈیا ذرائع نے ایران کے اندر آپریشن کے متعلق بات کرتے ہوئے اس حملے کے کے وقت کو سی آئی اے سربراہ کے تل ابیب کے دورے سے جوڑ دیا۔

اصفہان فوجی صنعتوں کے لحاظ سے اہم ترین ایرانی شہروں میں سے ایک ہے کیونکہ اس میں بہت سے فوجی کارخانے ہیں۔ اس میں مشہور “نتنز” سہولت بھی موجود ہے جسے ایران کی اہم ترین ایٹمی تنصیبات میں سے شمار کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ایرانی فوجی، جوہری اور صنعتی تنصیبات کے ارد گرد متعدد دھماکے ہوچکے یا ان تنصیبات میں آگ لگ چکی ہے۔ ایران وقتاً فوقتاً صنعتی مقامات پر آتشزدگی یا دھماکوں کو ریکارڈ کرتا ہے، جس سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچتا ہے۔ بنیادی طور پر تکنیکی خرابیوں کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات 2015 کے جوہری معاہدے کو بچانے میں ناکام رہنے کی صورت میں اسرائیل ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیتا آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز