تہران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران میں کورونا وائیرس بے قابو ہوگیا ہے اور نائب وزیر صحت کے بعد ایرانی نائب صدر بھی وائیرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایران میں سینکڑوں افراد میں وائیرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور کئی افراد کی موت بھی واقع ہوگئی ہے، تاہم تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیر صحت بھی کورونا وائیرس سے متاثر ہوئے تھے۔