سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںایران پر نئی پابندیاں عائد، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر...

ایران پر نئی پابندیاں عائد، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر لیا

واشنگٹن( ہمگام نیوز ڈیسک ) ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر لی.

تفصیلات کے مطابق عالیہ دنوں میں ایران کے جانب سے جارحانہ رویہ کو لےکر ٹرمپ نے ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کردی ہے. زرائع کے مطابق ان نئی پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کی جارحانہ رویوں میں تبدیلی لانا ہے.

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ انہوں نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کردی ہے جن کے ذریعے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کو فائینشنل انسٹرومنٹ سے رسائی حاصل کرنے سے بھی روک دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ نئی پابندیاں حالیہ ہفتوں میں ایرانی حکومت کی جانب سے جارحانہ رویوں، بالخصوص امریکی ڈرون پر حملے کی ردعمل میں عائد کیے گئے ہیں.

انہوں نے مزید کہا ایرانی رجیم کی جانب سے اس دشمنانہ رویے کا ذمہ دار ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ہے.

ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی شدت اختیار کرتی جارہی ہے گزشتہ دنوں ایران نے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا تھا جس کے بعد ٹرمپ نے ایران پر حملوں کی منظوری دی تھی لیکن کچھ منٹوں بعد ٹرمپ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا، تاہم بروز منگل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سائبر حملے کی منظوری دے دی تھی. جبکہ ایران کی جانب سے ان حملوں کو دہشت گردانہ قرار دیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز