جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeانٹرنشنلایران کا دعویٰ مسترد; الدرّہ گیس فیلڈ دو ملکوں کی مشترکہ ملکیت...

ایران کا دعویٰ مسترد; الدرّہ گیس فیلڈ دو ملکوں کی مشترکہ ملکیت ہے: سعودیہ کویت

ریاض (ہمگام نیوز) سعودی عرب اور کویت نے کہا ہے کہ خلیج بصرہ کی الدرّہ گیس فیلڈ سمیت تقسیم شدہ غیر جانبدار علاقہ صرف دو ملکوں کی مشترکہ ملکیت ہے سعودی عرب اور کویت نے خلیج فارس میں واقع گیس فیلڈ پر ملکیت کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ دونوں عرب خلیجی ممالک نے جمعرات تین اگست کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ  اس  گیس فیلڈ کی مکمل ملکیت سعودی عرب اور کویت کے پاس ہے۔

ان ممالک کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تہران حکومت کی جانب سے اس فیلڈ سے گیس کی دریافت جاری رکھنے کی دھمکی دینے کے بعد سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ آف شور فیلڈ جسے ایران میں آرش اور کویت اور سعودی عرب میں دورا کے نام سے جانا جاتا ہے، تینوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازعات کا مرکز رہی ہے۔

کویتی اور سعودی حکام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے، ”اس علاقے میں  قدرتی وسائل  اور ملکیت کویت اور سعودی عرب کی ہے.

تاہم ایران نے دھمکی دی ہے کہ وہ ان علاقوں میں گیس کے تلاش کا کام جاری رکھیں گے؛ایران کے وزیر تیل نے اتوار کو کہا کہ تہران معاہدے کے بغیر بھی گیس فیلڈ میں کام جاری رکھ سکتا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شانا نے ایرانی وزیر تیل جواد اوجی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”اگر افہام و تفہیم اور تعاون کی کوئی خواہش نہیں ہے تو ایران اس فیلڈ میں قدرتی وسائل کی تلاش کے حوالے سے اپنے حقوق اور مفادات کی پیروی کرے گا۔‘‘

گزشتہ ماہ ایران کی جانب سے اس فیلڈ میں ڈرلنگ شروع کرنے کے حوالے سے بیان سامنے آیا تو کویت نے تہران حکومت کو دونوں ملکوں کے درمیان سمندری سرحدی مذاکرات کے ایک اور دور کی دعوت دی تھی۔ اسکائی نیوز عربیہ نے چند ہفتوں بعدکویت کے وزیر تیل سعد البراق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بھی ایران کے ساتھ حد بندی کے معاہدے کا انتظار کیے بغیر گیس فیلڈ میں’ڈرلنگ اور پیداوار‘ شروع کر دے گا۔

کویتی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ’ہم درہ آف شور گیس فیلڈ کے اردگرد ایران کی منصوبہ بند سرگرمیوں کو واضح اور مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔‘

’ایرانی منصوبے سے حیران ہیں۔ تہران کا یہ اقدام بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے۔‘

کویت کی وزارت خارجہ کے قریبی ذرائع نے ایران کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ’کونا‘ کو بتایا کہ ’سمندری علاقے جہاں الدرہ آف شور فیلڈ واقع ہے وہ کویت کی سمندری حدود کا حصہ ہے اور وہاں کے قدرتی وسائل کویت اور سعودی عرب کے درمیان مشترک ہیں۔‘

ذرائع نے مزید کہا کہ ’صرف کویت اور سعودی عرب کو الدرہ گیس فیلڈ کے قدرتی وسائل پر خصوصی حقوق حاصل ہیں۔‘

واضح رہے کہ ایران نہ صرف عالمی دہشت گردوں کا سرپرست ہیں بلکہ خطے کے کئی ممالک کے لیے عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے اور اس کے ساتھ کردستان اور بلوچستان پر بھی قابض ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز