چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeانٹرنشنلایران کو جوہری بم کے حصول سے روکنے کیلئے اسرائیل سے جو...

ایران کو جوہری بم کے حصول سے روکنے کیلئے اسرائیل سے جو ہوگا کرے گا: نیتن یاہو

تل ابیب ہمگام نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے جو بھی ہوسکے گا کرے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کردہ بیان میں بین الاقوامی توانائی جوہری ایجنسی کی طرف سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کی تحقیقات بند کرنے پر ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس ایران اور عالمی برادری کے لیے واضح پیغام ہے۔ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ایرانی جوہری پروگرام پر ایجنسی کی رپورٹ پر تنقید کی اور اسرائیلی ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ ایجنسی ایرانی سیاسی دبا کے سامنے جھک گئی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور حیات نے ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی کی جانب سے ایرانی مریوانجوہری مقام کے معاملے کو حل کرنے کا اعلان انتہائی تشویشناک ہے۔

تہران کی جانب سے اس حوالے سے جو وضاحتیں فراہم کی گئی ہیں، وہ قابل تشویش ہیں۔ سائٹ پر موجود جوہری مواد قابل اعتبار یا تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے اور بین الاقوامی برادری کو دھوکہ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز