جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںایران کو دہشتگردی کی مسلسل سرپرستی کرنے کی قیمت چکانا ہوگا :جان...

ایران کو دہشتگردی کی مسلسل سرپرستی کرنے کی قیمت چکانا ہوگا :جان بولٹن

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کےسابق مشیر جان بولٹن نے ٹوئیٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ دہشتگرد گروپس کے ٹھکانوں پر بمباری امریکہ کا درست اقدام ہے۔ انھوں نے ایک بار پھر واضع کیا کہ ایران کو دہشت گردی کی معاونت اور اس کی پشت پناہی کی قیمت ضرور چکانا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کےسابق مشیر جان بولٹن نے پیر کے روز کہا ہے کہ عراق اور شام میں ایران کے حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا گروپس کے خلاف امریکی کارروائی میں تاخیر کی گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ روز ایران کے لیے امریکی ایلچی برائن ہُک نے صحافیوں سے ٹیلیفون پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ اتوار کے روز عراق اور شام میں عراقی حزب اللہ کے خلاف کیے گئے حملوں کا مقصد ایرانی جارحیت کے خلاف امریکا کی دفاعی صلاحیت کو استعمال کرنا تھا۔برائن ہک نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت زیادہ صبرو تحمل اور برداشت سے کام لیا۔ امریکہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ عراقی حزب اللہ بریگیڈ پرعراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز