چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںایران کی دہشت گردانہ عزائم کو روکنے کیلئے تمام ممالک ساتھ دیں...

ایران کی دہشت گردانہ عزائم کو روکنے کیلئے تمام ممالک ساتھ دیں :امریکی وزارت خارجہ

واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی چینل “فوكس نيوز” نے خبر دی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اوٹاگس نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی پر روک لگانے کے لیے تعاون کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب کی جانب سے مدد کرنا لازم ہے تا کہ ایران کے شرپسند اور دہشت گردانہ رویے کا سلسلہ روکا جا سکے۔ اور اس رویے کو تبدیل کرنے کے لیے امریکا اور یورپ کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بنایا جا سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کے روز یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو قبول کیا تو وہ اس سے انکار نہیں کریں گے۔

اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن کا کہنا تھا کہ تہران کے سامنے بات چیت کو قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

اوبرائن نے “فوكس نيوز” کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے “انتہائی دباؤ کی پالیسی” کامیاب رہی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے اور اب مذاکرات کی میز پر آنے کے سوا اس کے لیے کوئی چارہ نہیں۔

امریکی صدر نے اوبرائن کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ “حقیقت یہ ہے کہ اگر وہ مذاکرات کرتے ہیں تو مجھے اس کی پروا نہیں۔

یہ مکمل طور پر ان کا معاملہ ہے لیکن جوہری ہتھیار کسی صورت نہیں،اور ہاں آپ لوگ اپنے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جان سے نہ ماریں”۔

ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ امریکا احتجاج کے دوران ہزاروں مظاہرین کے قتل یا گرفتاری کی کارروائیوں کو بغور دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے ایرانی نظام سے مطالبہ کیا کہ وہ انٹرنیٹ کو بحال کرے اور صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کرنے دے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز