شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں بم جیل میں ایک بلوچ قیدی...

ایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں بم جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

بم(ہمگام نیوز)سحر کے وقت ۲۷ مهر ۱۴۰۴ کو ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے شہر بم کی جیل میں ایک بلوچ قیدی کو قتل کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔

مذکورہ قیدی کی شناخت غلام نعمتی (رسول) کے نام سے ہوئی ہے، جو ۲۸ سالہ اور احمد کا بیٹا تھا، اور ریگان شہر کا رہائشی تھا۔

رپورٹوں کے مطابق، غلام نعمتی کو سال ۱۳۹۹ میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں عدالت کی جانب سے سزاے موت (قصاص) سنائی گئی تھی۔

یہ سزا ۲۷ مهرماه کی صبح بم جیل میں نافذ کر دی گئی۔

یاد رہے کہ غلام نعمتی کو اس سے قبل ۱۵ شهریور کو بھی پھانسی کے لیے تنہائی سیل میں منتقل کیا گیا تھا، تاہم مقتول کے لواحقین کی جانب سے مہلت دینے پر اسے واپس عام قیدیوں کے وارڈ میں بھیج دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز