یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeانٹرنشنلایران کے منجمد 10 ارب ڈالر بحال، واشنگٹن جلد ایرانی قیدیوں کو...

ایران کے منجمد 10 ارب ڈالر بحال، واشنگٹن جلد ایرانی قیدیوں کو رہا کرے گا:ایران

تہران( ہمگام نیوز ) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پائے معاہدے کے تحت واشنگٹن جلد ہی ایرانی قیدیوں کو رہا کرے گا جب کہ معاہدے میں امریکا نے ایران کی منجمد کی گئی دس ارب ڈالر کی رقم بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 

آج جمعہ کوایرانی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی فنڈز کی بحالی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوز ایجنسی (ارنا) نے وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے زیر حراست متعدد ایرانی قیدیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔

 

وزارت خارجہ نے کہا کہ فنڈز کی بحالی کے بعد منجمد فنڈز کے استعمال کے ذرائع تہران کے اختیار میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجاز حکام ان کو خرچ کرنے کے عمل کو سنبھالیں گے کیونکہ وہ ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔

 

جمعرات کے روز ایران اور امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور جنوبی کوریا اور عراق میں 10 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی فنڈز جاری کرنے کا معاہدہ کیا، جس میں عراق کے تجارتی بینک میں رکھے گئے فنڈز بھی شامل ہیں۔

ایک باخبر ذریعے نے ’ارنا‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں مزید کہا کہ جنوبی کوریا میں 6 بلین ڈالر کے منجمد فنڈز کو سوئٹزرلینڈ کے ایک بینک اور پھر قطر میں ایک ایرانی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ قیدیوں کی رہائی کےمعاہدے کے تحت تہران ان تک رسائی حاصل کر سکے۔

 

ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے مطابق امریکی قیدیوں کو اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ایرانی فنڈز مکمل طور پر قطر منتقل نہیں ہو جاتے۔

 

ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قیدیوں کا تبادلہ جن میں سے 5 ایران سے اور 5 امریکا سے ہیں قطر میں اس وقت ہو گا جب تہران قطر سے اپنی رقم واپس لینے کی صلاحیت کی تصدیق کر لے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز