یوروشلم:(ہمگام نیوز)اسرائیل نے ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے پر کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
اسرائیلی فوج نے عوام کو فوری طور پر پناہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اسرائیل اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حملے کا جواب دے گا۔
وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ اس کشمکش کو “شیطانی محور کے خلاف جنگ” قرار دیتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس خطرے کا سامنا کرنے کے لیے متحد ہیں