پنجشنبه, جنوري 9, 2025
Homeخبریںجیش العدل کی طرف سے اغواکیئے گئے پانچ ایرانی اہلکاربازیاب

جیش العدل کی طرف سے اغواکیئے گئے پانچ ایرانی اہلکاربازیاب

اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان کی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کے ریاستی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے علاقے لولکدان سے اغوا کئے گئے 14 ایرانی اہلکاروں میں سے پانچ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور انھیں ایرانی حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔یاد رہے بلوچستان کے علاقے لولکدان سے 14 ایرانی اہلکاروں کو اکتوبر میں اغوا کیا گیا تھا اور مغویوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔پاکستان کے دفترِ خارجہ نے ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازیاب کروائے گئے اہلکاروں کی صحت اچھی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فوج کی نگرانی میں دیگر مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایران کے انقلابی گارڈ کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری کے حوالے نے بتایا ہے کہ مسلح اغواکار ان مغوی اہلکاروں کی رہائی کے بدلے اپنے ساتھیوں کو رہا کرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایران کی حکومت کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ ان اغواکاروں کے مطالبات مان لیں۔اس واقعے کے چند ہی روز قبل ایران کی حکومت کے خلاف بر سر پیکار ’جیش العدل‘ نامی تنظیم ایران کے مغوی 14 اہلکاروں کی چار تصاویر اپنے مسلح کمانڈروں کے ساتھ میڈیا کو جاری کرکے ان کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔ اور اُن کی رہائی کےلئے اپنے مطالبات بھی میڈیا کےلئے جاری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز