تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تهران اور ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں ملا رجیم کے خلاف پھر سے مظاہرے اور احتجاج شروع ہو چکے ہیں۔عالمی میڈیا کے ذرائع خبر نشر کر رہے که تهران میں برطانیہ کے سفیر کو سیکیورٹی اہل کاروں نے حراست میں لے کر گرفتار کرلیا تھا، لیکن اب اطلاعات آ رہی ہیں که انکو پھر رہا کیا گیا ہے۔
یاد رہے موجودہ مظاہروں کا محرک یوکرینی ہوائی جہاز کو میزائل سے مار گرانا بتایا جا رہا ہے جس میں 176 لوگ ہلاک هو گئے تھے جن میں کئی ایرانی شهری بھی شامل تھے۔


