دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںایف اے ٹی ایف نے ایران کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا

ایف اے ٹی ایف نے ایران کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا

پیرس ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایران کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا، جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی معیار اختیار کرنے اور ان پر عمل درآمد میں مکمل طور پر ناکام رہا، بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے بعد اب ایران کے ساتھ لین دین کسی طور پر جائز نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے پیرس اجلاس میں ایران کو ایف اے ٹی ایف نے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کو باقاعدہ بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ ایران منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی معیار اختیار کرنے اور ان پر عمل درآمد میں مکمل طور پر ناکام رہا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اسے بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔

ایف اے ٹی ایف حکام کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے بعد اب ایران کے ساتھ لین دین کسی طور پر بھی جائز نہیں ہو گا۔ ایران کو انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ضابطے بناکر ، لاگو کرے اور حاصل کردہ پیش رفت بیان کرے، ایف اے ٹی ایف کی تاہم جاری ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔ بلیک لسٹ میں شامل ہو جانے کے بعد ایران کی معاشی حالت مزید بگڑ جانے کا خدشہ ہے۔
ایران میں کام کرنے والی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کیلئے کام کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ امریکا نے بھی ایران پر سخت ترین معاشی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کے باعث ایران کی معیشت تقریباً تباہ ہو چکی ہے۔ معیشت کی بربادی کے باعث ایران کے اندر بھی عوام کا غم و غصہ ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہا ہے۔ 70 کی دہائی کے انقلاب کے بعد ایران کی حکومت کو پہلی مرتبہ شدید عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز