ہلیسنکی(ہمگام نیوز ) فری بلوچستان کی جانب سے ہیلسنکی فن لینڈ میں 13 نومبر بلوچ شہداء کا دن عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں فری بلوچستان موومنٹ کے دوستوں کے علاوہ پشتون تحفظ موومنٹ کے دوستوں نے بھی شرکت کی ، بنارس خان افغان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچ شہداء نے بلوچستان کے لئے جو قربانیاں دی ہے وہ بلوچ قوم کی آزادی کے لیے ہیں اور خان محراب خان نے انگریزوں کے خلاف متحدہ بلوچستان کا دفاع کیا اور اپنے مادر وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بلوچ اسی طرح اپنے سرزمین بلوچستان کا دفاع کرتے رہیں گے اور بلوچ اور افغان اس عارضی لائن کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے عبدالباری بڑیچ نے اپنے خطاب میں 13 نومبر بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور مزید کہا کہ بلوچ قوم کے شہداء نے جو قربانیاں دی ہے وہ اپنے قوم کی آزادی اور خوشحالی کے لیے دی ہے اور اپنے انے والے نسلوں کی آبیاری کے لیے دی ہے ۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے شفیق اللہ خان یوسفزئی نے اپنے خطاب میں بلوچ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پنجاب بلوچ اور پشتون نسل کشی کو تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں بلوچ اور پشتون قوم کے ذمہ دار اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کریں تاکہ دشمن کا مقابلہ جرات کے ساتھ کیا جائے ۔
فری بلوچستان موومنٹ کے صادق رئیسانی ایڈوکیٹ، ایم بی مری بلوچ ،ڈاکٹر نودھان بلوچ اور سموئیل ڈیوڈ بلوچ نے بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور مزید کہا کہ خان محراب خان نے 1839 میں بلوچستان اور بلوچ قوم کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی اسی فلسفے کو دہراتے ہوئے پاکستانی مقبوضہ بلوچستان اور ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے بلوچ اپنی دھرتی ماں کا دفاع کر رہے ہیں اور ہزاروں بلوچ اپنی دھرتی ماں کے لئے قربان ہوگئے ہیں اور بلوچ قوم ڈیورنڈ لائن اور گولڈ سمتھ لائن کو تسلیم نہیں کرتی ہے ،۱۳ نومبر بلوچ شہداء کا دن بلوچ قوم کے لیے ایک مقدس دن ہے اور بلوچ قوم ہر سال اس دن کو منا کر بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔