شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے شہدائے بلوچستان کی یاد...

ایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے شہدائے بلوچستان کی یاد میں تقریب منعقد

دی ہیگ (ہمگام نیوز) فری بلوچستان نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے نیدرلینڈز کے شہر ڈین ہاگ میں 13 نومبر یومِ شہدائے بلوچستان کے مناسبت سے عالمی عدالت انصاف کے سامنے ایک یاد گاری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان کی آزادی کے راہ میں جان دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بے لوث قربانیوں کی یاد میں شمع روشن کیا گیا
اجتماع میں شامل شرکاء نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ان تمام بلوچ شہداء کو یاد کیا جارہا ہے جو بغیر کسی نفع اور لالچ کے جہد آزادی کے راہ کار زار میں جان سے چلے گئے
پاکستان میں بلوچوں پر ہونے والی ظلم و جبر پر بات کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان نے شروع دن سے بلوچ قوم کو انکی جائز آزادی کے مطالبے کے بنا پر قتل کیا اور اس میں گزشتہ بیس سالوں کے دوران بڑی شدت لائی جا چکی ہے جہاں ہزاروں کے تعداد میں لوگوں کو نہ صرف شہید کیا گیا بلکہ ایسے بھی کیسز ہیں جہاں بلوچ آزادی پسند کارکنوں کو آزادی کے جہد کے پاداش میں بیس سال کے عرصے سے زیادہ عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رکھا ہوا ہے
علاوہ ازیں اجتماع میں موجود شرکا اور مقررین نے ایران کی جانب سے بلوچ قومی نسل کشی پر بھی اظہارِ خیال کیا گیا اور ایران میں گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچ قوم پر ہونے والی جبر و ستم اور حالیہ زاھـدان واقعہ میں شہید ہونے والے بلوچوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلوچوں پر ہونے والی ظلم و ستم کو ہر سطح اور ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا جائے گا اور ایرانی و پاکستانی قبضہ گیریت کو ہر صورت طشت از بام کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز