شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںایف بی ایم کراچی کی جانب سے 13 نومبر کی مناسبت سے...

ایف بی ایم کراچی کی جانب سے 13 نومبر کی مناسبت سے شہدائے بلوچستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

کراچی ( ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کراچی کے دوستوں نے 13 نومبر یوم شھدائے بلوچستان کی مناسبت سے شھدائے بلوچستان کو خراج تحسین عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 نومبر کا دن بلوچ قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے. آج کے دن بلوچ قوم یہ عہد کرتی ہے کہ وہ نظریاتی اور فکری اساس پر اپنی مادر وطن کیلئے سینہ سپر ہوکر جدوجہد کرتے رہے گے. یہ دن ان لوگوں کے نام ہے جو اپنی نظریہ اور اصولوں کو اپنی جان سے ذیادہ قیمتی جانتے ہوئے وہ راستہ اپنائے جو انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر کرتا ہے اور وہ زندہ جاوید ہو جاتے ہیں ـ

ایف بی ایم ہر سال 13 نومبرکے دن وطن کیلئے قربانی دینے اور شہادت کے فلسفے پر فائز ہونے والے وطن کے سپوتوں کی یاد میں پروگرام منعقد کرتا ہے اس سلسلے کو برقرار رکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کسی بھی قوم کیلئے ان کے شہداء کی لہو باعث فخر ہوتی ہے. فری بلوچستان موومنٹ بلوچستان کے اُن تمام شھداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جو پاکستان اور ایران جیسے فاشسٹ ریاستوں کے ہاتھوں وطن کی آزادی کیلئے شہادت نوش کرگئے. شھدائے بلوچستان کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے فری بلوچستان موومنٹ ان کے مقصدِ آزادی کو آگے بڑھائے گی اور ہر فورم پر پاکستان و ایران کی بربریت کیخلاف صدا بلند کرے گی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز