سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںایف بی ایم کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کی...

ایف بی ایم کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے لندن میں ایک کانفرنس منعقد کیا گیا

لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ ( برطانیہ برانچ) نے انسانی حقوق کے عالمی دن دس دسمبر کو انسانی حقوق اور بلوچستان پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں بلوچستان اور ایرانی مقبوضہ ریاستوں کی آزادی پسند جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جن میں الاھوازی تحریک، ساؤتھ ترکمانستان موومنٹ ، بلوچ راجی زرمبش اور لندن کے معروف محکوم دوست تنظیم نیشن ودآوٹ اسٹیٹ کے نمائندے بھی شامل تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے فری بلوچستان موومنٹ کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر شہسوار بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں کسی بھی نقطہ نظر سے جمہوری ملک کہلانے کے قابل نہیں بلکہ انھیں دنیا کے نقشے سے ہی ان کا خاتمہ کیا جانا اشد ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود تمام مظلوم اقوام مظالم کے شکار ہیں انھوں نے خطاب میں کہا کہ ایران میں انسانی حقوق کی دل خراش پامالیاں قدم قدم پر ملتی ہیں۔
کانفرنس میں فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ برانچ کے حیدر علی نے اپنے اوپر ہونے والی جبر اور اذیت خانے میں گزارے تین سال بیان کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان میں آرمی کسی بھی سیاسی کارکن کو جب چاہے اٹھا کر غائب کردیتی ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئی ایس آئئ اور فوج کے خفیہ عقوبت خانے موجود ہیں جہاں ہزاروں بلوچ زندگی اور موت کی کشمکش میں دن گزار رہے ہیں
کانفرنس سے نیشن ود آؤٹ اسٹیٹ کے رہنما گہرم نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی دستور میں کوئی بھی جابر ملک عمل نہیں کرتا اس کے لیے عالمی برادری کو سوچنا چاہئے۔
بلوچ راجی زرمبش کے لیڈر اسماعیل امیری نے کہا کہ ایرانی حکومت بلوچ پر ترقی کے نام پر اپنی مکمل اجارہ داری برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ کانفرنس سے مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عبداللہ بلوچ نے کہا کہ اس وقت بلوچ کو اپنی بقاء کی فکر لاحق ہے ایرانی حکومت لاکھوں فارسی بولنے والے غیر بلوچوں کو بلوچستان میں بسانے کا پلان کرچکی ہے۔
کانفرنس سے ساؤتھ آزربایئجان کے رہنما اور الاحوازی کے لیڈر علی الاحوازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام ہم خیال آزادی پسندوں کو ایک پلیٹ فارم کے ذریعے جدوجہد کرنی چاہئیے۔
کانفرنس کے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض جمال ناصر نے انجام دیے۔فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ کے آرگنائزر شاھد بلوچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں افغانستان کونسل لندن کے نمائندےنے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز