فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فری بلوچستان موومنٹ 14 اگست کو سوشل میڈیا پر مہم چلائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ چودہ اگست وہ دن ہے جب پاکستان کے نام سے ہندوستان کے ایک حصے کو الگ کیا گیا، اور ہندوستان سے الگ ہونے کے نو ماہ بعد پاکستان نے بزورِ شمشیر ریاست ِ بلوچستان پر قبضہ کیا ، پھر بنگلہ دیش میں بنگالی قوم کی نسل کشی کا آغاز کی اور افغانستان میں مداخلت کرنا شروع کیا، جو اب پاکستان مذہبی دہشتگردی کے سرغنہ بن چکی ہے۔
پاکستان خطے میں عدم استحکام کی موجب ہے جبکہ آزاد بلوچستان خطہ سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کی ضمانت ہوگی۔
فری بلوچستان موومنٹ افغان ، بلوچ ،انڈینز اور تمام انسانی حقوق کے کارکنان سے درخواست کرتی ہے کہ وہ چودہ اگست کو ہونے والی سوشل میڈیا کیمپین میں حصہ لیں اور #BalochistanIsNotPakistan کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرکے بلوچستان میں پاکستان کی انسانیت کے خلاف جرائم کو اجاگر کرنے میں مدد کریں۔


