دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںایف بی ایم 24جون سے28جون تک یورپ امریکہ میں چین کے سفارتخانوں...

ایف بی ایم 24جون سے28جون تک یورپ امریکہ میں چین کے سفارتخانوں کے سامنے دھرنادے گا

لندن (ہمگام نیوز ) نماہندہ ھمگام کے اطلاعات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چوبیس تا ۲۶ اور ۲۸ جون کو یورپ اور امریکہ میں چین کے سفارتخانوں کے سامنے ۷۲ گھنٹوں تک دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا آغاز کل چار بجے لندن میں فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں نے چین کے سفارتخانے کے سامنے سے کیا ہے جو کہ ابھی تک جاری ہے، لندن میں دھرنے کا افتتاح فری بلوچستان موومنٹ کے رہنما حیربیار مری نے کیا اور میڈیا کو اپنے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان بلوچستان کے حوالے سے جو بھی معائدے کئے گئے یا کئے جار ہے ہیں آزاد بلوچستان میں بلوچ قوم ان معائدوں کی نہ تو پاسداری کرے گا نہ قابض کی جانب سے کیے گئے اس طرح کا کوئی معائدہ جو بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر کیئے جارہے ہیں کا آزاد بلوچستان میں کوئی اہمیت و حیثیت ہوگا اور نہ ہی بلوچ قوم اس طرح کے معائدوں کو تسلیم کرے گا ۔
فری بلوچستان موومنٹ کے یہ دھرنے ۲۶ جون تک جاری رہینگے ۲۶ اور اٹھائیس جون کو بڑے احتجاج کی شکل اختیار کرینگے اور اس کے بعد چھبیس جون کو لندن اور اٹھائیس جون کوجرمنی میں احتجاج کے بعد دھرنا اختتام پذیر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز