ایمسٹرڈیم(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جبری گمشدگیوں کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے تاریخی ڈام اسکوائر پر فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے، جس میں بلوچستان میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کیا جا رہا ہے ۔

یہ مظاہرہ بلوچستان کے دونوں حصوں، پاکستانی مقبوضہ بلوچستان اور ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ سیاسی کارکنان، طلبہ، انسانی حقوق کے کارکنان، دانشوروں، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور عام بلوچ شہریوں کی گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں اور مبینہ تشدد کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے ، کے لیے کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں بلوچ انسانی حقوق کے کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کا معاملہ بھی بین الاقوامی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔

دریں اثنا، فری بلوچستان موومنٹ کے نیدرلینڈز چیپٹر کے مظاہرے میں ایمسٹرڈیم میں ہونے والے احتجاج عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا نوٹس لیا جائے ۔

یہ بھی واضح رہے کہ 30 اگست کو دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کے شکار افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر عالمی دن منایا جاتا ہے۔