دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںایک اور بلوچ قیدی ایرانی دہشتگرد پولیس کی تشدد سے جانبحق

ایک اور بلوچ قیدی ایرانی دہشتگرد پولیس کی تشدد سے جانبحق

زاھدان ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق جمعہ کے دن قرنطینہ جیل زاہدان میں سزائے موت کے ایک بلوچ قیدی رحمان بخش فرزند دلوش بلوچ قابض ایرانی پولیس کی شدید تشدد سے جیل کے اندر جانبحق ہوگئے ـ بلوچ حقوق کے لیئے سرگرم تنظیم ” کمپین فعالین بلوچ کے مطابق رحمان بخش کو ایرانی عدالت کسی جھوٹی الزام میں پھانسی کا حکم صادر کیا تاہم ہر روز دہشتگرد ایرانی پولیس کی شدید تشدد سے مذکورہ بلوچ نوجوان جسمانی طور اندرونی شدید زخمی ہونے کی وجہ سے وہ جیل کے اندر ہی جانبحق ہوگئے رحمان بخش کی لاش کو نذدیکی ہسپتال لاگیا ہے۔ اور ہسپتال حملے مقتول کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ـ
یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ پہلے بھی ایرانی دہشتگرد پولیس نے اسی طرح ایک بلوچ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تھوڑ گئے تھے ـ
دوسری جانب اطلاع آ رہی ہے کہ کل ایک اور بلوچ قیدی کو ایرانشھر جیل میں پولیس نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جسے نیم مردہ حالت میں علاج کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم مزکوہ قیدی کا تفصیل آنا باقی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز