جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںایک بلوچ قیدی زاہدان سینٹرل جیل میں انتقال کرگئے

ایک بلوچ قیدی زاہدان سینٹرل جیل میں انتقال کرگئے

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات مطابق آج ایک بلوچ قیدی زاہدان سینٹرل جیل میں انتقال کرگئے ـ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی محمد پرواز عرف محمد جوگی انتقال کر گئے ـ جو کہ چراغ آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
تاہم اس قیدی کی جیل کے اندر موت واقعہ ہونا، اس بابت کوئی تفصیلی رپورٹ دستیاب نہیں ـ
واضح رہے کہ زاہدان جیل کے حکام نے اس قیدی کے گھر والوں سے رابطہ کیا اور اس کی موت کی کے بارے میں مطلع کیا ـ
رپورٹ کے مطابق محمد اپنے نجی گھر سے منشیات کے الزام میں فوج نے سات ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا، لیکن تفتیش کے دوران انہوں نے بار بار اپنے خلاف الزامات کی تردید کی ـ
“محمد کو کنرک میں ایک بحری بندرگاہ اسمگلنگ اور منشیات کی فروخت کے الزام میں ملوث کیا گیا تھا ـ
ذرائع نے مزید کہا “اس کی گرفتاری اور تشدد کے وقت محمد کو جبری اقرار کرنے اور منشیات فروش ہونے پر مجبور کیا گیا تھا”.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز