بارکھان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رکنی میں کوہ جاندر کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈز کے ساتھ شدید نوعیت جھڑپ میں شہید ہونے والے چار سرمچاروں کی شناخت ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ 6 جون کو ہوئی جس میں چار سرمچار شہید ہوئے۔ ان کی میتیں رکنی کے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
شہداء کی شناخت مصطفی نور ولد نور جان، سکنہ تسپ، پنجگور، سمیع اللہ ولد نور محمد، سکنہ ملائی بازار، تربت، رسان قادر ولد قادر بخش، سکنہ لباچ دنسر، آواران، شاہ زیب ولد امیر بخش، سکنہ گونی، گریشگ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔