بارکھان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے زرغون کنسٹرکشن کمپنی کے کرش پلانٹ (سنگ شکن پلانٹ) پر رات گئے شدید حملہ کر دیا۔
حملہ آوروں نے پہلے پلانٹ پر فائرنگ کی اور وہاں موجود موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
اغوا ہونے والے تینوں مزدوروں کی شناخت موسیٰ خیل کے رہائشیوں کے طور پر ہوا ہے، جو کمپنی میں روزانہ کی اجرت پر کام کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پلانٹ کے قریب قائم پولیس چوکی پر بھی حملہ کردیا، جہاں موجود تین پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔


