کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ یکم دسمبر بروز جمعرات رات نو بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے بالگتر ساقی میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون کے گولے داغے جو اپنے ہدف پر جا کر گرے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یکم دسمبر بروز جمعرات کو رات دس بجے کیچ کے علاقے شاپک میں بارگ کوہ کے مقام پر مشرقی پہاڑی سلسلوں میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دونوں حملوں میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔