یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبالیچہ پاکستانی فورسز کا آپریشن ،کئی گھر نذر آتش ،5بلوچ فرزند اغواء

بالیچہ پاکستانی فورسز کا آپریشن ،کئی گھر نذر آتش ،5بلوچ فرزند اغواء

کیچ(ہمگام نیوز)تمپ کے علاقے بالیچہ میں پاکستانی فورسز کا آبادی پر دھاؤا کئی گھر نذر آتش ،لوٹ مار5بلوچ فرزند اغواء ،اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے بالیچہ میں پاکستانی فورسز نے عام آبادی پر دھاو ا بول کر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گھروں میں موجود تمام قیمتی اشیاء کو لوٹنے کے ساتھ وہاں 5 بلوچ فرزندوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا جنکہ نام درجہ ذیل ہیں ،ڈاکٹر اسمائیل بلوچ ،سلمان بلوچ،ظفر بلوچ ،سلطان بلوچ اور بیبگر بلوچ شامل ہیں ذرائع کے مطابق پاکستانی ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے گھر وں پر ہلہ بول کر چار دیوراری کی پامالی کی اور خواتین کو پاکستانی ذندہ آباد نعرئے نہ لگائے پر تشدد کا بھی نشانہ بنایا عینی شائدین کے مطابق فورسز کے ساتھ کچھ نقاب پوش بھی شامل تھے 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز