بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ، بی آراے کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں شافیڑکے مقام پرفورسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں3اہلکارہلاک اور4زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی ایک اورکاروائی میں نصیرآباد کے علاقے نوتال میں گڈوسے کوئٹہ آنے والی بجلی کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 3کھمبوں کودھماکہ خیزمواد سے اڑادیاگیاترجمان نے کہاکہ مقصدکے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی ۔