بختیار آباد (ہمگام نیوز ) بختیار آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا ۔ دھماکے کے بعد متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی ، سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔