برازیلیا (ہمگام نیوز) ساؤ پالو شہر سےاپاریسیدا دی گوئیانیا جانے والی سیاحوں کی بس فرانسسکو دا سلوا پونتس ہائی وے پر الٹ گئی۔

حادثے میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 42 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکالنے کے لیے بھاری تعداد میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔