لندن (ہمگام نیوز) برطانیہ نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی بارڈر فورس کا ایک جہاز جو فرانسیسی تلاش اور بچاؤ آپریشن میں مدد کر رہا تھا، پہلی بار تارکین وطن کو واپس فرانس پہنچا ہے۔

فرانسیسی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ بدھ کے روز انگلش چینل میں کشتی ڈوبنے سے ایک تارکین وطن کی موت ہو گئی اور مزید 71 کو بچا لیا گیا۔