جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںبرمش یکجہتی کمیٹی کُے زیر اہتمام نیدرلینڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،...

برمش یکجہتی کمیٹی کُے زیر اہتمام نیدرلینڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، انصاف فراہمی کا مطالبہ

ایمسٹرڈیم (ہمگام نیوز) نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں برمش یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں شہید ملک ناز اور زخمی برمش کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ اور ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مختلف قسم کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچ خواتین کو انصاف دلانے، ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ اور مسلح جتھوں اور گروہوں کی سرپرستی بند کرنے کے لئے مختلف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے بلوچستان میں پاکستان کی ریاستی غنڈہ گردی کے خلاف اٹھائیں۔ مظاہرین نے کہا کہ آئے دن بلوچستان میں ظلم و جبر کا بازار ریاست کی جانب سے گرم کیا گیا ہے۔ ریاستی سرپرستی میں پلنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے گزشتہ روز ڈنّک میں ملکناز کو شھید کردیا اور اس کی چار سالہ بیٹی برمش کو زخمی کردیا تھا اور آج تمپ کے علاقے دازن میں بھی کلثوم کو شھید کر دیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم جانتے ہیں یہ سب ریاستی سرپرستی میں کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کے مہذب اداروں کو اس چیز کا نوٹس لینا چاہیئے اور ریاست پاکستان کے خلاف بلوچ نسل کشی کا مقدمہ چلانا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو اب مل کر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔ جتنی دیر ہم آواز اٹھانے میں لگائیں گے ہمیں اتنا ہی نقصان ہوگا اور اتنی ہی لاشیں اٹھانی پڑیں گی۔ مظاہرے میں نیدرلینڈز کے عوام نے بھی شرکت کی اور اظہارِ یکجہتی کی۔ مظاہرے میں پمفلیٹ تقسیم کرکے لوگوں کو بلوچستان میں ریاستی جبر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز