یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeانٹرنشنلبرکینا فاسو کی سرحد کے قریب گوریلا کارروائی میں 17 نیجر فوجی...

برکینا فاسو کی سرحد کے قریب گوریلا کارروائی میں 17 نیجر فوجی ہلاک

نیامی ( ہمگام نیوز ) نیجر کی ملٹری کونسل نے بدھ کے روز کہا ہے کہ 26 جولائی کی بغاوت کے بعد سب سے مہلک حملے میں بندوق برداروں کے حملے میں 17 فوجی مارے ہلاک ہو گئے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ یہ حملہ منگل کو دارالحکومت نیامی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور برکینا فاسو کی سرحد پر ملک کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا، بیان میں حملے کو دہشت گردانہ کارراوئی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں 100 حملہ آوروں نے حصہ لیا نہیں ہلاک کردیا گیا ہے۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ “فوجیوں کے رد عمل کی رفتار اور جھڑپ کے مقام پر فضائی اور زمینی افواج کے ردعمل نے دشمن سے نمٹنا آسان بنا دیا۔”

دی اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن سٹیٹس (ECOWAS) نے کہا کہ اسے مسلح گروپوں کی طرف سے کئی حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں جن میں “چند” فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایکواس نے نیجر کے فوجی رہ نماؤں سے آئینی نظم بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ فوج سلامتی پر توجہ مرکوز کر سکے۔ گروپ نے کہا کہ بغاوت کے بعد سے کمزوری کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز