دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںبریگیڈیئر (ر) اسد منیر ISI پشاور کے ڈائریکٹرنے خودکشی کرلی

بریگیڈیئر (ر) اسد منیر ISI پشاور کے ڈائریکٹرنے خودکشی کرلی

اسلام آباد(ہمگام نیوزڈیسک) اسلام آباد میں سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر جو کہ پاکستانی فوج کے طاقتور ترین خفیہ ادارہ ISI کے اہم آفیسر تھے ،نے اپنے اوپر سنگین الزامات بعد خود کشی کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

گزشتہ روز نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی، ان پر نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر گزشتہ روز سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے اور خاندانی ذرائع نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا۔جبکہ نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستانی اداروں میں مشکوک سمجھ کر فلاحی کام کرنے والے مختلف NGO,s جن میں سرفہرست ,Save the children, پر لگنے والے پابندی اور امریکہ کی طرف سے ایبٹ آباد فوجی ریڈ میں اسامہ بن لادن کے حوالے (CIA) سے تعلق و تعاون کے الزامات بھی تھے۔جس کو پاکستانی میڈیا میں چھپایا جارہا ہے،جبکہ بین الاقوامی میڈیا کی زرائع میں اس بابت پاکستانی نیب،میڈیا اور پولیس سے کچھ مختلف رپورٹس بیان کیئے جارہے ہیں۔جن میں ملکی سلامتی اداروں کے اہم راز اور حکمت عملی کو فاش کرنے کو وجہ بیان کیا گیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز