بزمان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات 17 مارچ کو قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر بزمان میں ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی کا پیچھا فائرنگ کرتے ہوا کیا جس سے گولیاں لگنے سے تیلکش کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا مالک فائرنگ سے شہید ہوگیا ـ
مزید اطلاع کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت 20 سالہ مسعود کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایرانشہر کے گاؤِ کجدار “مولوی اسٹریٹ نمبر 22 کا رہائشی تھا ـ
رپورٹ کے مطابق آرمی اہلکاروں نے اس کا گاڑی کا بہت دور سے تعاقب کیا جب وہ بزمان پیٹرول پمپ سے گاڑی میں پیٹرول ڈلوا کر آگے کی جانب بڑھنے لگا تو چند کلو میٹر دور بزمان ایرانشہر محور پر تعینات آرمی اہلکار ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے اس کی گاڑی سڑک سے اتر کر کہیں دور جا گرا ـ
بتایا جاتا ہے کہ مسعود اور اس کا بڑا بھائی گاڑی میں سوار تھے اس کا بھائی اس حادثے میں بال بال بچ گیا۔
ایک باخبر ذریعہ نے کہا: “آرمی اہلکار جائے وقوعہ سے چلے گئے جب انہیں پتہ چلا کہ گاڑی کا ڈرائیور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔”