کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک اعلامیے میں بلوچ لٹریریسی کمپین کے حوالے سے کوئٹہ میں سیمینار منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اعلامیے کے مطابق بساک کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں 3 دسمبر بروزبہفتہ ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں تنظیم کی جانب
سے لٹریسی کمپین کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ پینل ڈسکیشن ، اسٹیج ایگزی بیشن اور ڈاکومنٹری بھی پیش کی جائے گی جبکہ سیمینار میں لٹریسی کمپین کے حوالے سے تقاریر بھی کیے جائیں گے ۔ بساک نے اپنے علامیے میں تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کرنے کی دعوت دی ہے ۔
خیال رہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ سال سے لٹریسی کمپئن چلائی جاری ہے جس میں بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کے ساتھ
ساتھ ان کے حالت زار کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے ۔ 3 دسمبر کا سیمینار اسی کے پیش نظر منعقد کیا جا رہی ہے۔