شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںبلنگور میں موبائل فون ٹاور کو تباہ کرنے کی زمہ داری قبول...

بلنگور میں موبائل فون ٹاور کو تباہ کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے بلنگور کے گاؤں دلسر میں واقع چائینیز کمپنی کے زونگ موبائل ٹاور کے مکمل مشینریز کو جلا کر تباہ کردیا۔ یہ حملہ جمعہ 25 اگست کو دن کے ساڑھے ایک بجے کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج چین اور چینی مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعے مقامی آبادی اور بلوچ سرمچاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ بلوچستان میں موبائل فون ٹاورز کے ذریعے جیو فنسنگ تکنیک کے استعمال کے علاوہ پاکستانی فوج ان پر کیمرے اور دیگر جاسوسی آلات نصب کرکے بھی بلوچ سرمچاروں اور عوام کی نگرانی کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ موبائل ٹاورز بلوچ عوام کی سہولت سے زیادہ پاکستانی فوج کیلئے سہولت کاری کا کردار نبا رہے ہیں۔خاص کر سی پیک روٹ پر موبائل ٹاورز کا جال بچھانے کا مقصد بلوچ جہد کاروں کو ٹریس کرنے کے ساتھ مقامی ایجنٹوں کو سرگرم رکھنا ہے تاکہ وہ دشمن کی سہولت کاری میں مزید تیزی سے کام کر سکیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور ان کے مفادات و تمام استحصالی منصوبوں پر حملے جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز