شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںبلوچستان، حادثات میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

بلوچستان، حادثات میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں سیلابی ریلے میں بہہ کر نوجوان ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں سیلابی ریلے میں بہہ جا نےوالے 16سالہ نوجوان عبدالستار کی نعش پی ڈی ایم اے کی ٹیموں نے نکال کر ورثاءکے حوالے کی دی ۔

خضدار کے علاقے میںدو میں بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔زرائع کے مطابق خضدار کے علاقے کہنک میں دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئےہیں ۔

علاوہ ازیں مکران کوسٹل ہائی وے میں پلیری کے مقام پر تیل بردار گاڈی کی ٹکر سے بچی زخمی ہوگئی جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتی ہوئی چل بسی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز