چهارشنبه, دسمبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچستان:کوئٹہ،سبی،مستونگ بیشتراضلاع میں 5.0 شدت کا زلزلہ

بلوچستان:کوئٹہ،سبی،مستونگ بیشتراضلاع میں 5.0 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقے جن میں بولان، سبی اور مستونگ سمیت دیگر کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز سبی سے 43 کلو میٹر شمال مغرب تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز