کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مصروف ترین میزان چوک میں دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ مشن روڈ پر ہوا جس میں 3 افراد جانبحق جبکہ 7 زخمی ہوئے۔
دھماکہ میزان چوک کے قریب ٹک ٹک گلی جوتوں کی مارکیٹ میں ہوا جس میں اب تک کی معلومات کے مطابق 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورامدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔
زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
جبکہ متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جا ری ہے۔دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے تاہم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے ایک دکان تباہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بھی میزان چوک میں تھانے کے سامنے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔