سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبلوچستان ، اتوار تک مزید بارشوں کا امکان سیلابی صورتحال کا خدشہ

بلوچستان ، اتوار تک مزید بارشوں کا امکان سیلابی صورتحال کا خدشہ

بلوچستان ، اتوار تک مزید بارشوں کا امکان سیلابی صورتحال کا خدشہ

کوئنٹ ( ہمگـام نیوز) محکمہ موسمیات نے بدھ سے اتوار تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی ووسطی علاقوں میں مسلسل داخل سلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ ہوا کا کم دبا شدت کے ساتھ سندھ کے علاقوں میں داخل ہو گا ۔ جمعرات سے اتوار تک کراچی اور سندھ کے کچھ حصوں ملکی تو کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جمعرات سے ہفتے تک موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان میں کیتھر رینج ، بولان ، قلات ، خضدار ، لسبیلہ ، ژوب ، سبی اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پیر سے منگل کے دوران بارشوں اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں چھ افرادزخمی بھی ہوئے جس کے بعد زخمی ہونے والوں کی تعدا د 163 سے بڑھ کر 169 ہو گئی ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 43 بچے ، 45 عورتیں اور 72 مرد بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔ سیلابی صورتحال کے دوران زخمی ہونے والوں میں 89 مرد ، 50 عورتیں اور 30 بچے شامل ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ تر ہلاکتیں خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان ، صوابی ، چارسدہ اور ٹانک میں ہوئیں جبکہ صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بھی ایک عورت ڈیم میں ڈوب جانے سے اور کراچی میں ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ۔ علاوہ ازیں مردان ، صوابی ، نوشهر ، باجوڑ ، ملاکنڈ ، شانگلہ ، ٹانک ، چارسدہ ، مهمند ، بونیر ، ڈیرہ اسماعیل خان ، اٹک ، میانوالی ، کراچی ، اور ہرنائی میں مکانات منہدم ہونے ، سیلابی پانی گھروں میں آنے ، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز