چهارشنبه, مارچ 26, 2025
Homeخبریںبلوچستان بھر میں آج پانچویں روز بھی بی وائی سی کی ...

بلوچستان بھر میں آج پانچویں روز بھی بی وائی سی کی احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور شاہراہوں کی بندش ،فورسز کے ساتھ آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری متعدد مظاہرین زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور عوامی مظاہروں کا سلسلہ آج پانچویں روز بھی جاری کیچ کے مرکزی شہر تربت ،بلیدہ ،حب اور پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر گرفتاری اور مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں شہر بازار بند رہے ۔

 مظاہرین اور قابض ریاستی فورسز درمیان دن بھر آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ،فورسز نے عوام کو منتشر کرنے کیلے آنسو گیس کے گولے اور فائر نگ کی دوسری جانب عوام نے پتھروں اور غلیل سے جواب دیا ۔

پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین کو پولیس کی ہراسگی کا سامنابدستور جاری ہے ، موبائل چھیننے اور روڈ زبردستی کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پولیس کے ہمراہ حکومتی حمایت یافتہ گروہ (ڈیتھ اسکوڈ) ارکان بھی مظاہرین کیخلاف متحرک ہیں۔

کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی دھرنے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے بروری روڈ پر ھرنا گاہ کو مکمل پولیس کے معاصرے میں لے لیاہے ،

دھرنا گاہ پہنچنے والے افراد 10 افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

بی وائی سی کے ترجمان نے مختصر بیان جاری کی ہے جس کے مطابق کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر شہباز خان چوک پر سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا۔ پرامن مظاہرین کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاست کا جبر شدت اختیار کر رہا ہے، اس ظلم کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔

ادھر بلیدہ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی اغواء نما گرفتاری، بی وائی سی مظاہرین پر فائرنگ و تشدد کے واقعات کے خلاف عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ۔

کراچی سے خبر ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات، مظاہرین پر طاقت کے استعمال کا خدشہ

بی وائی سی نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبرگ بلوچ و دیگر کی گرفتاری اور کوئٹہ مظاہرین پر فائرنگ و تشدد کے واقعات کے خلاف آج احتجاجی ریلی کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز