کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے ریاستی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان بھر میں فورسزکا زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے پنجگور کے علاقے پروم اور بلیدہ کے درمیانی پہاڑی علاقوں میں فورسزکی بڑی تعداد کے ساتھ چار گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آبادیوں پر شیلنگ کے ساتھ کئی علاقوں میں آبادیوں کو نشانہ بنایا اور کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا ،پروم سے منسلک کانٹی، آواران، پیمازی، آزمان گل، انجیری میں فورسز نے آبادیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ لوٹ مار کی اور درجنوں گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا جبکہ کانٹی کے علاقے سے کئی افراد کو فورسز نے گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کر دیا اور رات گئے تک فورسز کا زمینی آپریشن جاری ہے جنکو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ اسی طرح گزشتہ روز سوئی،پٹ فیڈر و گرد نواح کے علاقوں فورسز نے کئی فرزندوں کو لاپتہ کرنے کے بعد تین افراد کو شہید کیا،کوہستان مری میں آپریشن سے آبادیوں کو نشانہ بنا یا گیا۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز اسکی حکومت مل کر بلوچ آبادیوں کو اس لیے نشانہ بنا رہی ہے کہ آج بلوچ شعوری طور پرریاست کے خلاف اپنی آزادی کی جہد میں سرگرم ہے،مگر تاریخ گواہ ہے کہ ظلم و جبر سے کسی بھی تحریک و قوم کو مٹایا نہیں جا سکا ہے،اور بلوچ بھی ریاستی سنگینوں کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ترجمان نے کہا کہ آج دنیا بھر میں دہشت گردی کا واویلہ کرنے والا پاکستان دراصل نہ صرف دہشت گردوں کی کمین جاہ ہے بلکہ دنیا کی امن کو تہہ و بالا کرنے والے تمام دہشت گردی کی کاروائیوں میں کہیں نا کہیں ملوث ہے،آج مقبوضہ بلوچستان میں اسکی دہشت گردانہ حملے آئے روز آبادیوں پر حملے بلوچ فرزندوں کو لاپتہ کرنا،حراستی قتل عام اسکی واضح مثال ہیں،وہ الگ بات ہے کہ مہذب دنیا سمیت انسانی حقوق کے ادارے آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں


