شال ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق آج بی وائی سی رہنماؤں کی
گرفتاری کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔
ترجمان نے کہاہےکہ اس ریاستی جبر کا مقابلہ عوامی مزاحمت کے ذریعے کریں گے، اور ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہم اس جابرانہ نظام کو عوامی طاقت سے شکست دیں گے۔
انھوں نے کہاہے کہ آج کے احتجاجی مظاہرے
واشُک میں صبح 9
مقام بلوچستان ہوٹل تا اللہ و اکبر چوک، خاران میں صبح دس بجے
مقام شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم تا شہید فدا چوک ۔
دالبندین میں صبح ساڑھے دس بجے ،
مقام بائی پاس برف کارخانہ تا شھید حمید چوک ریلی نکالی جائے گی ۔
چاغی میں بھی ساڑھے دس بجے صبح،مقام محمد حسنی مارکیٹ تا لشکر آپ اڈہ چاغی ۔
قلات میں 12 بجے صبح ،
مقام ہسپتال چوک بازار قلات،
زہری میں صبح 12 بجے
مقام ہسپتال سے اللہ والا چوک،
نال میں ایک بجے ،
مقام مدینہ ہوٹل تا مین چوک بازار،
کوئٹہ سہ پہر تین بجے ،
مقام شیخ زید ہسپتال تا سریاب کسٹم چوک،
کراچی میں سہ پہر ساڑھے تین بجے ،
مقام مین شرافی، شیخہ مسجد، ملیر،
حب بھی ساڑھے تین بجے سہ پہر
مقام لسبیلہ پریس کلب،
وندر میں ساڑھے تین بجے ،
مقام وندر پریس کلب، مستونگ میں ساڑھے تین بجے،
مقام شہید سفر خان چوک سے شہید سلطان چوک۔
سوراب میں سہ پہر ساڑھے تین بجے ،
مقام کرکٹ گراؤنڈ تا شھید بالاچ چوک،
تُربَت میں شام چار بجے ،
مقام شھید فدا چوک ۔ پَسِنی میں بھی چار بجے ،
مقام نیادی چیر تا پَسِنی پریس کلب۔ گْوادر میں شام چار بجے،
مقام جاوید کمپلیکس گْوادر ، پَنجگُور میں ساڑھے چار بجے ،
مقام اسٹار چوک تسپ ، خضدار میں ساڑھے چار بجے ، مقام شھید رزاق چوک تا آزادی چوک ، نوکنڈی میں شام پانچ بجے ،
مقام محمدی مارکیٹ تا بھائی پاس لندن روڈ اور نوشکی میں بھی شام پانچ بجے،
مقام میونسپل کمیٹی نزد لیویز تھانہ تا طارق چوک ریلی نکالی جائے گی اور جلسہ منعقد ہوگا ۔